• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب، کے پی، بلوچستان میں یوم پاکستان پر سول اعزازات دینے کی تقاریب

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب ہوئیں۔

گورنر ہاؤس لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں ایوارڈ دینے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ 

تعلیم، صحت، کھیل، فن سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو سول اعزازات دیے گئے۔ 

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سول اعزازات پیش کیے۔

پنجاب میں گورنر بلیغ الرحمٰن نے تقریب میں سول اعزازات دیے۔

قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شخصیات کو اعزازات دیے۔

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا، ان کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔

ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022ء میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کے اعتراف میں بھی ایوارڈ دیا گیا، منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر بھی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 76 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے۔

گورنر سندھ نے  18 افراد کو ستارہ امتیاز، 8 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، 7 افراد کو تمغہ شجاعت اور 43 افراد کو تمغہ امتیاز  دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کاروباری شخصیت عارف حبیب، سابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت، مفتی منیب الرحمٰن اور این ای ڈی یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر نعیم اظفر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

اس کے علاوہ کاروباری شخصیت عزیز میمن، آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی نے عبدالقدوس بزنجو، عبدالکریم بریالائی اور لال جان جعفر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

قومی خبریں سے مزید