• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود اور بھائی کے درمیان عید کے روز بھی دوریاں نہ مٹ سکیں

Shah Mehmood Qureshi And His Brother Did Not Reconcile On Eid Day
ملتان میں عید کے روز بھی شاہ محمود قریشی اور انکے بھائی مرید حسین قریشی کے درمیان دوریاں نہ مٹ سکیں،عید کی نماز توایک ساتھ اداکی، لیکن تلخی اورنوک جھونک بھی ہوتی رہی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ بہاوالدین زکریاکے احاطے میں نماز عید ادا کی،اس موقع پرانکے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے نماز تو انکے ساتھ ہی پڑھی لیکن جب شاہ محمود قریشی نے دعا کرائی تو مرید حسین قریشی انکے مد مقابل کھڑے ہوگئے ۔

دعا کے اختتام پر جیونیوزنے شاہ محمود قریشی سے جب سوال کیا کہ عید کے بعدتحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے ، اس سے پہلے کہ شاہ محمود قریشی اس کا جواب دیتے انکے بھائی مرید حسین قریشی نے سختی سے اپنے بھائی کو سیاست پر بات کرنے سے روک دیا۔

بھا ئی کے منع کرنے کے باوجود شاہ محمود قریشی نے بات کرنا چاہی تو دونوں بھائوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،تلخی کے بعد شاہ محمود قریشی بات کئے بغیر ہی چلے گئے،اس موقع پر دونوں بھائیوں نے شہریوں سے تو عید ملی لیکن ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا ۔

واضح رہے شاہ محمود قریشی کے بھائی مزارات کے اندران کی سیاسی سرگرمیوں سے ناراض رہتے ہیں، وہ اس کا اظہار ااپنے گھر کے باہرایک بینرآویزاں کرکے بھی کرچکے ہیں ۔
تازہ ترین