• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد


اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاوسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاون، راول ٹاؤن میں 140 مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد، 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی اسکوائر فٹ 26 روپے، پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں فی اسکوائر یارڈ 180 روپے، مارکیز اور میرج ہالز میں فی اسکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید