• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ لیبر ونگ کے تحت یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ لیبر ونگ صوبائی حلقہ پی پی 215 کے صدر میاں حفیظ احمد جوئیہ کی صدارت میں قرارداد پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین نیشنل لیبر الائنس غازی احمد حسن کھوکھر تھے جب کہ دیگر مہمانوںمیں میاں طفیل قریشی صدر مسلم لیگ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان، ملک عبدالرشید سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) 215 فرام فرحان احمد انصاری، صدر مسلم لیگ ملتان ڈویژن احسان علی قریشی سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنان و معززین شہر نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ(ن )ہی اس کی حفاظت کرے گی۔
ملتان سے مزید