• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ء میں ایک تو 2024ء میں دوسرا لاڈلا آگیا، سراج الحق

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مسلط کی گئی، خاندانوں کی اجارہ داریاں قائم ہیں، 2018ء میں ایک تو 2024ء میں دوسرا لاڈلا آ گیا، آزمائے ہوئے حکمرانوں کا ذاتی مفادات کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، 1970ء میں ملک دولخت ہوگیا، تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ حکمران پارٹیوں نے الیکشن مہم میں بلندوبانگ دعوے کیے،اب کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ملک کی خدمت اور حفاظت صرف جماعت اسلامی کرسکتی ہے۔ آیئے مل کر رمضان میں قرآن کریم سے تعلق جوڑیں اورقبضہ مافیا اور استعمار کے وفاداروں سے ملک و قوم کی جان چھڑانے کا عہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں کارکنان کے اعزاز میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید