سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کے خلاف 9 مقدمات درج کیے ہیں۔
اپنے بیان میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ اہل غزہ کیلئے دوبارہ ڈی چوک میں دھرنا دوں گا۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ 31 مارچ کو سیو غزہ کے تحت دوبارہ ڈی چوک ہی میں دھرنا دیں گے۔
مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے۔