• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 373 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 525 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 656 رہی۔

حصص بازار میں آج 26 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 211 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید