• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کا پرنسپل ایچی سن کالج کے استعفے پر موقف


گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا پرنسپل ایچی سن کالج کے استعفے پر موقف سامنے آگیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج نے انکوائریز سے بچنے کےلیے استعفے کا حربہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل ایچ سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے اور سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کر رہے تھے۔

بلیغ الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پرنسپل کے 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرنسپل ایچی سن کالج کا استعفیٰ ویسے بھی اگست 2024ء میں قابل عمل ہوجانا تھا۔

اس سے قبل پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن مستعفی ہوئے اور انہوں نے اسٹاف کو خط میں کہا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس، نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید