میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے کہا سندھ میں کوئی کام نہیں ہوا، یہ رکن قومی اسمبلی ہیں ان کی دماغی صحت پر شک ہو رہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا تھا جتنا کام زرداری صاحب کے دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں تباہی ہوگئی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ پی پی اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں، جب ان کا مفاد ہوتا ہے تو آصف زرداری سے اچھا کوئی نہیں ہوتا، جب مفاد نہیں ہوتا تو کہتے ہیں کہ پی پی سے برا کوئی نہیں ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سب کو پتا ہے جب آپ لوگوں کے اشارے پر شہر بند ہوجاتا تھا، آج کراچی میں خوف و دہشت اور بوری بند لاش نہیں مل رہی۔