وزارت خارجہ نے پیر سے قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیر سے تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات، کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق شہری کاغذات کی تصدیق کےلیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفسادہ کرسکتے ہیں۔
ترجمان دفترخارخہ کے مطابق شہری وزارت خارجہ کے لائژن دفاتر بشمول لاہور، کراچی میں بھی کاغذات کی تصدیق کےلیے جاسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کی شرط ختم کردی ہے، ساتھ ہی دستاویزات کی تصدیق کےلیے نیا نرخ نامہ بھی جاری کیا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق نئے نرخ نامے کے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسناد کی فی دستاویز تصدیق 3000 ہوگی جبکہ قانونی دستاویزات 4500 اور کمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 روپے تھا، پہلے وزارت خارجہ کی جانب سے کسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی تھی، 6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کرانا پڑتی ہے۔