گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 10 برس میں پی ٹی آئی نے صوبے کا برا حال کردیا ہے۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کی منظوری پر ایپکس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن عزم استحکام پر بات ہوگی، اپنے آئینی اختیارات کے اندر رہتے ہوئے کام کروں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبے کا مقدمہ لڑوں گا، 10 سال میں پی ٹی آئی نے صوبے کا برا حال کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے کے مسائل کے حل میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر پی ٹی آئی ٹیم بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہو گی۔