• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کانفرنس کے دوران لائٹ جانے پر میئر کراچی کا تبصرہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فوٹو فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فوٹو فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس کے دوران لائٹ چلی گئی، جس پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ایسی بات کرتا ہوں دیکھ لیں کیا ہوتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں اگر کے ڈی اے غلط ہے تو لاہور میں بھی تو ایل ڈی اے ہے، کچھ عرصے بعد ایم کیو ایم کے لوگ ن لیگ کے خلاف بات کر رہے ہوں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں 24 لاکھ مریضوں کا گزشتہ برس علاج ہوا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو اس شہر نے بنایا آگے بڑھ کر کہتے ہیں کراچی برا ہے، کراچی اس وقت برا تھا جب یہاں خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی، مصطفیٰ کمال 300 ارب کا حساب دیں میں بتاؤں گا انہوں نے کیا کیا اور ہم نے کیا کام کیا۔

قومی خبریں سے مزید