• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو حملے کے بعد فرانس نے دہشت گردی الرٹ اعلیٰ سطح تک بڑھا دیا

پیرس(صباح نیوز)فرانس نے ماسکو حملے کے بعد ملک میں دہشت گردی الرٹ اعلیٰ سطح تک بڑھا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر، وزیرِ اعظم، سینئر سیکیورٹی اور دفاعی حکام کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ فرانسیسی وزیرِ اعظم گیبریل اٹل نے کہا ہے کہ داعش کی ذمے داری لینے اور ملک کو لاحق خطرات کے سبب دہشت گردی الرٹ اعلی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور مذہبی مقامات پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید