کراچی کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی چیزیں مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
اس حوالے سے کمشنر کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں پر 20 روز میں 2 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 20 روز میں 33 گراں فروشوں کی دکانیں سیل بھی کی گئیں۔