• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی روزہ کشائی کی تقریب سے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے, اس کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس اور تکلیف برداشت کرتے ہوئے محض اللہ تعالیٰ کی خُوشنودی کے لیے روزہ رکھتے ہیں تو ایسے بچّوں کی ہمت افزائی اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور گھر والوں کو بھی خوشی منانی چاہیے۔ 

جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد گرامی کو سامنے رکھ کر ہمیں خوشی منانی چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے: 

’’جس شخص کو اپنی نیکیوں پر خوشی و مسرت ہو اور اپنے گناہوں پر رنج و غم اور ندامت ہو، وہ مومن ہے۔‘‘ (مسند احمد)۔ 

روزہ کشائی کی تقریب اگر ریاکاری، شہرت، نام و نمود اور دُوسری غیر شرعی چیزوں اور بےقاعدگی سے پاک ہو تو ایسی تقریبات کا انعقاد شرعاً جائز ہے کہ ان سے چھوٹے بچّوں کی ہمت افزائی ہوتی ہے۔ 

دین اور نیکیوں کے بارے میں اس قسم کی تقریبات سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

اب اگر ایسے میں آپ رحمتوں اور برکتوں والے اس ماہ مبارک سے متعلق کوئی بھی دینی و دنیاوی شرعی مسائل کا حل جاننا چاہتے ہیں تو دیے گئے لنک (https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers) پر کلک کیجئے۔

خاص رپورٹ سے مزید