وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ آئینی طور پر گورنر اجلاس نہیں بلا سکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب عالم نے کہا کہ اس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب گورنر کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر محکمۂ قانون نے اپنی رائے خط کے ذریعے اسمبلی سیکریٹریٹ بھجوا دی۔
اس معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے محکمۂ قانون سے رائے مانگی تھی۔