• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی وفد کا کراچی کے بعد لاہور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 2 رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔

آئی سی سی کا 2 رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں پر آج ایونٹ آپریشنز کی سینئر منیجر سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سہولتوں اورانتظامات کا جائزہ لیا۔

وفد نے پی سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں پویلین اور ہاسپیٹلٹی باکسز کا جائزہ لیا ۔

وفد نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کی سہولتوں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا پریکٹس ایریا بھی دیکھا۔

یہ وفد اب اسلام آباد جائے گا جہاں ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے وفد کو جوائن کریں گے اور پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور سے قبل وفد نے کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید