• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی بشام میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت


پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گوادر، تربت اور بشام میں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتِ حال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ بعض غیر ملکی عناصر اپنے مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے، گوادر اور تربت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے۔

قومی خبریں سے مزید