• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، ایڈووکیٹ جنرل کا سیکریٹری قانون کو خط

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے سیکریٹری قانون کو خط ارسال کردیا۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ گورنر خود سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرسکتا، اسمبلی اجلاس وزیراعلیٰ کے ایڈوائس یا ریکوزیشن پر طلب کیا جاسکتا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ گورنر کی جانب اجلاس طلب کرنا غیرآئینی عمل تھا، اس لیے عمل نہیں ہوسکتا۔ گورنر انتخابات کے بعد پہلا اجلاس خود طلب کرسکتا ہے، گورنر عدم اعتماد تحریک کی صورت میں بھی خود اجلاس طلب کرسکتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں گورنر نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اپوزیشن لیڈر کا اجلاس طلب کرنے کے معاملہ میں مداخلت بھی غلط ہے۔

محکمہ قانون نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کا جواب اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھی بھیج دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کے رائے کو مد نظر رکھ کر ہائیکورٹ میں جواب جمع کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید