• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار معمول بن گئی، بھتہ مافیاکو پولیس کی سپورٹ حاصل ،قومی تاجراتحاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک کی زیرصدرات اجلاس ہوا۔ تاجروں نے کہا کہ تاجر غیرمحفوظ ہیں لوٹ مار معمول بن گیا بھتہ مافیا روز بروزعروج پر ہیں جنہیں پولیس کی مکمل سپورٹ ہے ۔اجلاس میں سٹی کے صدر ملک اقبال جاوید انجمن تاجران کوٹلہ تولے خان روڑ کھنٹہ گھر کے صدر شیخ محمد شفیق محمد یعقوب مغل انجمن تاجران سورہ میانی کے مرکزی چئیر مین کفایت حسین صدیقی انجمن تاجران لودھی کالونی نواب پور روڑ کے صدر ظفر اقبال،شیخ محمد عتیق الرحمن انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڑ کے صدر شیخ محمد عمر انجمن تاجران فارق اعظم روڑ ملز مظفر آباد کے چئیرمین ملک زبیر نعیم ملک،صابر علی ملک عبدالرحمن شریک تھے۔
ملتان سے مزید