• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران محبوب آباد کا ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران محبوب آباد کی جانب سے ڈکیتی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا گیاڈاکو ؤں کی گرفتاری اور مال مسروقہ برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ اور صدر انجمن تاجران محبوب آباد جاوید قریشی نے کی ، مظاہرین نے ڈکیتی واردات کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا، عارف فصیح اللہ نے کہا کہ ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ملتان انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو نکیل ڈالی جائے اور متاثرین کا مال مسروقہ نقدی برآمد کرائی جائے ۔
ملتان سے مزید