• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرسے ممبرکینٹ بورڈیعقوب شیرا کی قیادت میں شہریوں کے وفدکی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پھول قدرت کا انمول تحفہ ہیں ،ماحول کو صحت مند اور پاکیزہ بنانا ، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی اولین ترجیح ہے، جشن بہاراں اور یوم پاکستان کے حوالہ سے کینٹ گارڈن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے کاوش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فراست علی شاہ نے ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا کی قیادت میں شہریوں کے وفدکیساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا نصب العین ہے اس دوران ممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرفراست علی شاہ کوگلدستہ پیش کیا۔
ملتان سے مزید