• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی واقعات بڑھنے کے پیش نظر بارڈر صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت میں کوئی پیشرفت نہیں کر رہا، دہشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ہیں، ان کی  سر زمین سے دہشت گرد آپریٹ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کی روایتی بارڈر سے مختلف ہے، کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید