• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن رائزرز نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

حیدرآباد، دکن (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کے خلاف چھکوں کی برسات کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔ انہوں نے 3 وکٹ پر 277 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں پر 63 ، ایڈن مارکرم 28 گیندوں پر 42 اور ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اننگز میں مجموعی طور پر 18 چھکے اور 19 چوکے لگے۔ اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور رائل چیلنجرز بنگلور نے 2013 میں پونے واریئرز کے خلاف بنایا تھا، بنگلور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔جواب میں ممبئی 246رنز بناسکی۔

اسپورٹس سے مزید