• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”شب یکجہتی غزہ“ ہوگی، فلسطین فنڈ بھی جمع کیا جائے گا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی صدارت میں بدھ کو ادارہ نور حق میں ذمہ داران کا اہم اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کے تحت 30مارچ کو 10:30بجے شب شاہراہ قائدین پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی و اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت کے لیے ہونی والی”شب یکجہتی غزہ“کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ شب یکجہتی غزہ میں شہریوں کی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جائیں گے، غزہ کے نہتے مسلمانوں، خواتین، بچوں و بزرگوں کے ریلیف لے لیے شہربھر میں مساجد کے باہر، بڑے بازاروں و شاپنگ سینٹرز اور رہائشی علاقوں میں فلسطین فنڈ بھی جمع کیا جائے گا، اس سلسلے میں جمعرات 28مارچ اور جمعہ 29مارچ کو شہر کی اہم شاہراؤں ، چورنگیوں اور پبلک مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی اور جے آئی یوتھ کے تحت نوجوانوں کی ریلی نکالی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید