• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیر اور منگل کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی، واٹر کارپوریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پیر اور منگل کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی اور شہریوں کو مجموعی طور پر 165 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے2023-24ء کے سالانہ مینٹیننس پروگرام کے باعث پیر 29 اور منگل 30 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بند رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید