کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ’’کچرہ کنڈیاں‘‘ ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم اسپتالوں، اسکولوں ، مساجد اور امام بارگاہوں وغیرہ کے نزدیک بنی کچرہ کنڈیاں ختم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بات سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے حکام نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو بریفنگ میں بتائی جو ہفتے کو یہاں ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کی کوششوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ سالڈ ویسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)امیتاز علی شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی افضل زیدی، میونسپل کمشنر ٹائون ایڈمنسٹریشن جنوبی نورحسین جوکھیو اور دیگر افسران نے کمشنر کو بریفینگ دی۔