• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک کا اعلان

راولپنڈی (جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعلان کیا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ ہے،ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں اس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں،جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگا۔انہوں نے کہا کہ ہم 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کومستردکرتے ہیں کیونکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابی نتائج کے خلاف 25اپریل سے بلوچستان سےتحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید