• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانوں کو ڈھائی لاکھ میں شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا افسر گرفتار

اسلام آباد (ایجنسیاں)اسپیشل جج سنٹرل نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔

جمعہ کو عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی تو ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لے کر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

ملک بھر سے سے مزید