• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا ترین نے کامیابی کے گُر ”ہنسنا منع ہے“ میں بتادیئے!!

کراچی (جنگ نیوز) نامور اداکارہ اور ماڈل حرا ترین کی کھٹی میٹھی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں دکھائی جائے گی۔ معروف اداکارہ نے شو کے دوران ایک ہی ڈائیلاگ کو مختلف انداز میں بیان کرکے لوگوں پر اپنی منفرد اداکاری کا سحر طاری کردیا۔ اداکارہ نے اپنی شوبز زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے بھی پرستاروں کو آگاہ کیا۔ حرا ترین کے ساتھ گیم کا سیگمنٹ بھی ہوا، نوجوان نے مختلف سوال پوچھ کر اداکارہ سے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے گُر جاننے کی کوشش کی۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ ہفتہ کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید