• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی اورNICVD کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن میں ٹریننگ کورس کرائے گی۔ ڈاؤ یونیو ورسٹی کے وائس چانسلر ز بورڈ روم میں فریقین نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،کورس کا آغاز رواں سال اگست میں کیا جائے گا،مفاہمت کی یادداشت پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز صغیر نے دستخط کیے۔
ملک بھر سے سے مزید