کراچی( نیوز ڈیسک )بحری امور کی اہمیت کو پیشِ نظر وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت نے ایک بار پھر رشید جان محمد کو سال2024-25کے لئے پاکستان شپرز کونسل (پی ایس سی)کا چیئرمین نامزد کردیا۔ رشید جان محمد متعدد بار پاکستان شپرز کونسل کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور انہیں ماضی میں سرکار اور نجی شعبے کے اشتراک سے نیشنل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ فیسلی ٹیشن کمیٹی تشکیل دینے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ اس کمیٹی نے ’’گڈز ڈیکلیئریشن‘‘نامی کاروبار دوست دستاویز تیار کر کے درآمدی و برآمدی کھیپ کی کلیئرنس کے نظام کو خود کار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔