• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں، ماہر تعلیم ذاکر عباس مستعفی

پشاور (نیوز ایجنسی) ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ماہر تعلیم ذاکر عباس مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ایچ سی آئی پی کو خط تحریر کیا جس میں لکھا کہ داخلوں میں معیارکا خیال نہیں رکھا گیا، بجٹ میں غیرقانونی تبدیلیاں کی گئیں،4اضلاع میں اسکولوں سے باہر بچوں کیلئے327 سینٹرز کھولے گئے، اسکول سے باہرساڑھے 11ہزاربچوں کوان سینٹرز میں پڑھایا جارہا ہے، داخل کرائے گئے بیشتر طلبہ نے پہلے سے ابتدائی تعلیم مکمل کر رکھی تھی، ایسے بچوں کو سرکاری مڈل اسکولوں میں داخلہ لینا چاہیے تھا۔

ملک بھر سے سے مزید