• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر میں کاروباری مواقع سے متعلق ویبینار کا انعقاد

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے ’پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں کاروباری مواقع‘ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا۔

ویبینار میں بیلجیئم اور لکسمبرگ میں موجود اس حوالے سے تعاون اور پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری تلاش کرنے کے خواہشمند کمپنیوں کی ایک خاطر خواہ تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کے متحرک ٹیکسٹائل سیکٹر کا جامع جائزہ پیش کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شرکاء کو پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور پاکستان میں غیر ملکی فرموں کے لیے دستیاب تجارت اور سرمایہ کاری کے متعدد مواقع کی موجودگی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے آنے والے افراد اور کمپنیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت مکمل طور پر  پُرعزم ہے۔

علاوہ ازیں سفارت خانہ پاکستان برسلز میں تعینات تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی بلال خان کی طرف سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے منظر نامے پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) کے سی ای او شیخ اقبال نے شرکاء کے ساتھ پاکستان ی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صلاحیت کے بارے میں قابل قدر اشتراک کیا۔

اس موقع پر ویبینار کے شرکاء کی جانب سے بین الاقوامی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے سفارت خانے کی اس کوشش کو بہت سراہا گیا اور اس کی خوب تعریف کی گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید