• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کی پرائیویسی کو چیلنج کیا گیا ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے، حامد رضا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ انسان کی پرائیویسی کو چیلنج کیا گیا ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے اور اس سے پوری قوم کو آگاہ کرنا چاہیے۔ ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ 

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے ہمشہ ڈیل کر کے اپنے حق میں فیصلے لیے، مریم نواز کہتی تھیں میری جائیدایں نہیں لیکن پھر نکل آئیں۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا مریم نواز کہتی تھیں میرے بھائی پاکستانی شہری نہیں لیکن وہ نکل آئے۔ 

انہوں نے کہا بشریٰ بی بی نے جو بیان دیا وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں کہہ سکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید