• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی پسلیوں میں فریکچر، سی ٹی اسکین رپورٹ میں تصدیق

چوہدری پرویز الہٰی : فوٹو فائل
چوہدری پرویز الہٰی : فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ میں پسلیوں کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول ہوگئی ہے، ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہٰی کو دو تین روز زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارڈیک، جنرل سرجری اور پلمونولوجی کے ڈاکٹروں نے پرویز الہٰی کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو پسلیوں اور کمر میں درد کی شکایت ہے، سابق وزیراعلیٰ کو شدید نقاہت ہے، مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو گزشتہ روز پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پرویز الہٰی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی تھی۔

اس موقع پر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پرویز الہٰی کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید