• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، سربراہ وزیراعظم ہوں گے


وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی، کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، کمیٹی کےلیے سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی جبکہ وزیر داخلہ کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر انسانی و سائل شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید