• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک اسلامی کے تحت خصوصی بچوں اور بزرگ افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینک اسلامی کے تحت دارالسکون ویلفیئر سوسائٹی میں خصوصی بچوں اور بزرگ افراد کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں کو تحائف ،کپڑے اور عیدی بھی دی گئی۔ بچوں کے لئے لگائے گئے ہر ٹیبل پر بینک اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک کے سربراہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود رہے جو بچوں میں گھل مل گئے ، انہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر کلرنگ اور فیس پینٹنگ بھی کی۔ خصوصی بچوں کے لئے پاپ کورن، آئس کریم اور دیگر کھانے کی اشیاء کے اسٹالز لگائے تھے جبکہ جمپنگ کیسل بھی لگائے گئے جہاں بچے کھاتے پیتے اور کھیلتے نظر آئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے ڈپٹی سی ای او عمران حلیم شیخ نے کہا کہ جے ایس بینک اور بینک اسلامی فیملی کو ایک ساتھ خصوصی بچوں کے ہمراہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ۔ آج ہم خصوصی بچوں کے چھوٹے بڑے کارناموں کو منانے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں ، ان بچوں سے محبت سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے دارالسکون کی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بینک اسلامی کو ان بچوں کے ساتھ ہو کر بے حد خوشی اور مسرت محسوس ہو رہی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جے ایس بینک اور بینک اسلامی صرف کماتے نہیں بلکہ معاشرے کی فلاح کے لئے خرچ بھی کرتے ہیں ۔ جے ایس بینک کے سی ای او باصر شمسی شمسی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اس لئے کرایا جارہا ہے تاکہ جو خصوصی افراد اور بچے ہیں ان کے ساتھ وقت گزار سکیں ، ان کے درد کو محسوس کریں اور ان کی خوشی میں شامل ہوں ۔

ملک بھر سے سے مزید