• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی ماہرین کا امراء اور مراعات یافتہ طبقات سے ٹیکس وصولی کا مطالبہ

کراچی ( نیوز ڈیسک )اقتصادی اموار کے ماہرین نے امراء اور مراعات یافتہ طبقات سے ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

 کنسرن سٹیزن الائنس (سی سی اے ) کی معاشی اصلاحات کمیٹی میں شامل اقتصادی امور کے ماہرین اور معیشت دانوں کے درمیان ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا ۔

 اس مذاکرے کا موضوع، ٹیکسیشن اینڈ ریسورس موبلائزیشن ‘تھا ۔ یہ مذاکر ہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس منعقد ہوا ۔ اس مذاکرے میں ماہرین اقتصادیات ‘ کاروباری شخصیات ‘ مزدور تنظیموں کے نمائندوں ‘ بیرون ملک مقیم پاکستانی ‘ماہرین ٹیکس اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

 ان میں ڈاکٹر شمینہ خلیل انور کاشف ممتاز صدر پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن ‘انجینئر ایم اے جبار نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری ‘ مقبول رحمت اللہ (معروف صنعتکار اور سابق وفاقی وزیر ) محترمہ زیتونہ شاہ اور اوور سیز پاکستانی اشرف حیات سابق سیکریٹری پلاننگ ‘ سمیر ہود بھائی نامور سو شل ایکٹو سٹ نعیم صادق‘ سلیم بخاری (آر کیٹیکٹ/ٹاؤن پلاز) عطا الرحمن (آئی ٹی اسپیشلٹ) محترم اظہر جمیل بانی رکن CCAاور میزبان ڈاکٹر مرزا علی اظہر (کو آرڈینیٹر CCA) شامل تھے ۔

ملک بھر سے سے مزید