• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مواصلات و تعمیرات کی غیر مجاز افسران و ملازمین کو سرکاری گاڑیاں یکم اپریل تک واپس کرنیکی ہدایت

پشاور(نامہ نگار ) محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا نے محکمہ کے تمام غیر مجاز افسران اور ملازمین کو سرکاری گاڑی یکم اپریل تک واپس کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے چیف انجینئر نارتھ، چیف انجینئر ایسٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، تمام سپریم انجینئر، پراجیکٹ ڈائریکٹر سوات ایکسپریس وے، پختونخوا ہائی وے، پراجیکٹ ڈائریکٹر پارسا ،ڈائریکٹر آئی ٹی محکمہ مواصلات اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے وزیراعلی کے احکامات کے تحت وزیر مواصلات نے ہدایت کی ہے۔
پشاور سے مزید