• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوب ویلوں کیلئے سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (سکیڈا) نصب کیا گیا ہے

پشاور (وقائع نگار)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے سات ٹیوب ویلوں بہادر کلے، گلے بابا، آڈٹ کالونی، سرفراز کالونی، شہید آباد نمبر 2، سرائے کریم بخش، ریگی للمہ اور گڑھی محمد گل کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا، مزید 87 ٹیوب ویلوں میں خود کار طریقے سے چلانے کا نظام سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (سکیڈا) بھی نصب کیا گیا ہے، شمسی توانائی کے استعمال سے ساتوں ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں میں سالانہ 80لاکھ روپے سے زائد بچت ہوگی جبکہ سکیڈا کی تنصیب سے پانی کا ضیاع کنٹرول ہوگا اور صارفین کو بروقت پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔ پراجیکٹ اسلامک ریلیف پاکستان کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ اختتامی تقریب میں اسلامک ریلیف کے نمائندے نے ٹیوب ویلز باضابطہ طورچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر کے حوالے کئے، اس موقع پر جنرل منیجر پی ایم ای آر سید ضمیر الحسن،اسلامک ریلیف کے ایمرجنسی رسپانس کوآرڈی نیٹر فرہاد علی، سینئر پراجیکٹ آفیسر صادق امین،پراجیکٹ آفیسر سرمد رشید، ارم جلیل ڈبلیو ایس ایس پی اور اسلامک کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید