پشاور(جنگ نیوز) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے عوام بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں، صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا مرکز شہریوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔