• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2.9 ارب مالیت کی ادویات صوبے کے 17اضلاع کے حوالے کردی گئیں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات صوبے کے 17 اضلاع کے حوالہ کردیں جن میں ضم اضلاع کے ہسپتال بھی شامل ہیں، کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہوں گی۔ ادویات ضروریہ میں 47 مختلف ادویات شامل ہیں، یہ ادویات تین مہینے کیلئے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے صحت کارڈ کے بعد اپنا دوسرا وعدہ بھی نبھا لیا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ایمرجنسی ادویات کی پہلی کھیپ ڈی ایچ اوز کے حوالے کردی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ایڈیشنل ڈی جی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی اور مختلف اضلاع کے ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید