• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی۔

صدرِمملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد سی سی آئی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیرِ خزانہ کی جگہ وزیرِ خارجہ شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیرِ اعظم شہبازشریف ہوں گے۔

کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ سیفران امیر مقام بھی سی سی آئی میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024ء سے وجود میں آئی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل فیصلہ سازی کا ملک کا سب سے بڑا فورم ہے۔

قدرتی وسائل کی تقسیم سمیت وہ معاملات جن پر وفاق اور صوبوں میں اختلاف ہو ان پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) فیصلے کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید