• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل نے سخت گیس پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی ) نے2024ء کے لیے سخت گیس پالیسی کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے علاوہ گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق فرموں کو باہمی طور پر طے کردہ نرخوں پر نجی شعبے کو گیس فروخت کرنے کی اجازت دے دی ۔ بشر طیکہ یہ نرخ پالیسی میں طے کردہ نرخوں سے کم نہ ہوں ۔ تاکہ وہ محدود گیس ذخائر کا استحصال نہ کر سکیں ۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے وضاحت کی کہ2012 ء پیٹرولیم پالیسی میں زونل بنیادوں پر پیش کردہ40 فیصد پر ئیمیم کے مطابق قیمت7.5سینٹ فی ایم ایم بی ٹی کو ہوگی ۔ اس طرح حکومت کو اس پر40فیصد ٹیکس اور12.5فیصد رائلٹی ملے گی ۔ اس طرح قطعی قیمت ساڑھے پانچ ڈالز فی ایم ایم بی ٹی یو کے اطراف ہو جائے گی۔ 500،1000ایم ایم سی ایف ڈی گیس گراں قیمت درآمد آر ایل این جی کی جگہ لے گی ۔
اہم خبریں سے مزید