• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سینیٹ—فائل فووٹ
سینیٹ—فائل فووٹ

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کی کامیابی سے متعلق فارم 55 جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ، اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان، مسلم لیگ ن کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی اور جے یو آئی کے احمد خان بھی جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بلوچستان سے خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بلامقابلہ کامیاب ہوئی ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید