• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی دھمکی دی گئی، بیرسٹر سیف


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہمیں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین مخصوص مدت میں انتخابات کرانے کا پابند بناتا ہے، الیکشن کمیشن دھمکیوں کے بجائے اس حوالے سے حکم جاری کرے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی حکم جاری کیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے، ہمیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، اسمبلی اجلاس جب بھی بلایا گیا اس میں اراکین حلف اٹھالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید