• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قتل عام جاری، لبنان اور شام پر بھی خوفناک بمباری، درجنوں شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر سے جنگ بندی مطالبات کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں قتل عام جاری ہے، مسجد اور گھروںپر بمباری کے دوران مزید71فلسطینی شہید اور 112افراد زخمی ہوگئے، صیہونی فوج نےجبالیہ میں سعد بن ابی وقاص نامی مسجد اور پولیس اسٹیشن پر بھی خوفناک بمباری کی ،لبنان اور شام میں اسرائیلی بمباری کے دوران حزب اللہ کے 12ارکان سمیت 48افراد شہید ہوگئے، لبنان میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے نائب کمانڈرعلی عابد احسن نعیم سمیت 6افراد شہید ہوگئے جبکہ شام کے شہر حلب میں اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں 42افراد شہید ہوگئے جن میں بڑی تعداد شامی فوجیوں کی ہے جبکہ 6حزب اللہ ارکان بھی شامل ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر ترجمان نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شمالی غزہ میں قحط ممکنہ طور پر موجود ہے۔اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وسطی اور جنوبی حصوں میں ابھی تک قحط نہیں پڑا ہے لیکن یہاں بھی خطرہ موجود ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید