• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ جانے کی کوشش، پاکستانی جوڑا 4 بچوں سمیت ڈوب کر ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ جانے کی کوشش کے دوران پاکستانی جوڑا 4 بچوں سمیت ڈوب کر ہلاک ، کوئٹہ کے رہائشی علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے ترکیہ سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لیے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے، لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر ختم ہو گیا۔ 

15 مارچ کی صبح ان کی کشتی ترکیہ کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث الٹ گئی۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علی آغا اور ان کے خاندان سمیت اس کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے۔ 

ترک حکام کے مطابق کشتی پر سوار افراد کی درست تعداد معلوم نہیں، لیکن 13 دنوں کی مسلسل تلاش کے بعد اب تک 23 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید