• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے ذریعے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں، پاکستان

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہےکہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)جیسے اقدامات کے ذریعے چین کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے، ملکی افرادی قوت کاضروری مہارتوں اور علم سے لیس ہونا ضروری ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تعلیم اور صنعت کے درمیان پل قائم کرنا کے عنوان سے پاکستان پروفیشنلز اینڈ اسٹوڈنٹس فورم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ دنیا بالخصوص طلبا کے درمیان اہم تعلقات کی کھوج کی گئی۔چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پی پی ایس ایف فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہدار(سی پیک )جیسے اقدامات کے ذریعے چین کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ملک کی افرادی قوت ضروری مہارتوں اور اس ابھرتے ہوئے منظر نامے میں آگے بڑھنے کے لیے علم سے لیس ہو۔ اس فورم نے تعلیمی نصاب اور صنعت کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو تعمیری مکالمے میں مشغول ہونے اور کاروباری اداروں کی ضروریات کے ساتھ تعلیمی نصاب کو بہتر طور پر ہم آہنگ اور حکمت عملیوں کی نشاندہی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ملک بھر سے سے مزید